Friday, November 28, 2014

CONDITIONS OF MISSION D-CHOWK

تحریک انصاف کے30نومبرجلسہ کامعاہدہ

اسلام آباد کی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے جلسہ کے آرگنائزرزکےدرمیان 30نومبرکے جلسے کےلیے باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے 42نکات پر مشتمل اس
معاہدے پر تحریک انصاف کی طرف سے جلسہ کے آرگنازئر کرنل ریٹائرڈیونس
علی رضا نے دستخط کیے ہیں ۔ڈیڑھ سو روپے کے
سٹیمپ پیپرپر تمام شرائط تحریر کی گئی ہیں جن کے مطابق جلسہ کی جگہ پریڈ ایوینیو ہوگی ،جلسے کےلیے الگ سے ایک اسٹیج بنایاجائےگا جس کامنہ جناح ایونیو کی طرف ہوگا اور جلسے کے تمام حاضرین جناح ایوینو پر بیٹھیں گے۔جلسے کے اندر کی سکیورٹی تحریک انصاف کی ذمہ داری ہوگی جبکہ باہر پولیس،ایف سی اور رینجرزتین تہوں میں تعینات کی جائے گی۔

شرائط کےمطابق جلسہ کوہرصورت میں رات12بجے تک ختم کرنا انتظامیہ کی ذمہ
داری ہوگی اسی طرح جلسے کے بعد لوگوں کو پرامن طورپر منتشر کرنا بھی جلسہ انتظامیہ کی ہی ذمہ داری ہوگی۔اسی طرح آنے والے کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری میں شمار کیاگیاہے ۔جلسے کے فوری بعد بنائے گئے اسٹیج کو مسمار یعنی ختم کردیاجائے گا۔ایک شق یہ بھی شامل ہےکہ اگر جلسے کے اسٹیج کےلیے کنٹینر شہری انتظامیہ سے حاصل کیا گیا تو پی ٹی آئی کواس کاکرایہ دینا ہوگا،اسی طرح اس جلسے کےلیے تحریک انصاف کو انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی خزانے میں جمع کرانا پڑے گا۔اس معاہدے کی کاپی یہاں دی جارہی ہے آپ اس کو پڑھ سکتے ہیں

No comments: