Thursday, August 30, 2012

News business: Arsalan Case SC veridict

News business: Arsalan Case SC veridict: ارسلان افتخاراورملک ریاض کیس کی تحقیقات شعیب سڈل کےسپرد سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی در...

Arsalan Case SC verdict



ارسلان افتخاراورملک ریاض کیس کی تحقیقات شعیب سڈل کےسپرد


سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی تحقیقات کو ختم کرکے کیس کی سابق پولیس آفیسر شعیب کوسونپ دی ہیں ۔شعیب سڈل کو رپورٹ پیش کرنے کےلیے تیس دن کا وقت دیا گیا ۔شعیب سڈل ایک ایماندار اور قابل افسر کی شہرت رکھتے ہیں ۔اس سے پہلے وہ نیٹو کنٹینر کیس کی تحقیقات کرچکے ہیں ۔ارسلان افتخار نے نیب پر ملک ریاض کے دباؤ اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے نیب کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایاہے 
سپریم کورٹ کے کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کےلیے اس لنک پر کلک کریں

http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/C.R.P.167of2012-dt-30-8-2012.pdf

Friday, August 3, 2012

News business: SC declared Contempt of Court Law Nul and wide

News business: SC declared Contempt of Court Law Nul and wide: توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کی طرف سے تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے توہین عدالت کے نئے منظور کردہ قانون کو...

SC declared Contempt of Court Law Nul and wide



توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم

سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کی طرف سے تقریبا ایک ماہ پہلے توہین عدالت کے نئے منظور کردہ قانون کو آئین  سے متصادم قراردیتے ہوئے مکمل کالعدم قراردیاہے ۔ کیس کی سماعت  چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی اس قانون کیخلاف ستائیس مختلف پٹیشنز دائر کی گئی تھیں جن کا فیصلہ عدالت نے کچھ دیر پہلے سنایاہے ۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیاقانون عدالت کے اختیارات کم کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے اس لیے اس کو ختم کیا جانا ضروری ہے ۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملک 
میں اس وقت توہین عدالت کا 2002کاقانون لاگو ہے ۔

حکومت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردیے جانے کے بعد موجودہ وزیر اعظم کو توہین عدالت سے استثنا دینے کےلیے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم سمیت گورنرز اور سب وزرا کو بھی توہین عدالت سے مستثنیٰ قراردیاتھا۔ اس کیس کیخلاف درخواستوں کی 
سماعت کے بعد آج اس کو ختم کردیا گیا ہے
فیصلے کے تفصیلی متن کے مطالعے کےلیے مندرجہ ذیل لنک کو کلک کریں
http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/Const.P.No.77of2012[ShortOrder2.8.2012].pdf