Thursday, July 12, 2012

News business: New PM recieved Old Order

News business: New PM recived Old Order: نئے وزیراعظم کےلیے پرانا حکم سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی حکم دیاہے کہ وہ این آرو کیس کے فیصلے کی...

New PM recived Old Order



نئے وزیراعظم کےلیے پرانا حکم


سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی حکم دیاہے کہ وہ این آرو کیس کے فیصلے کی روشنی میں  سوئس حکومت کوفوری 
بغیر کسی سمری کے خط لکھیں اور اس سسلے میں 25جولائی تک جواب دیں۔

این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے5رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا جواب مسترد اور اٹارنی جنرل کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہمارے لئے مشکل ہے کہ حکومتی جواب کو تسلیم کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ موجودہ وزیراعظم بھی اسی طرح  عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں جیسا کہ پہلا وزیراعظم تھا،  کیونکہ عدالت نے حکم دیا تھا وزیراعظم وزارت قانون کی رائےکےبغیرخط لکھیں، اس لئےنئےوزیراعظم ہدایات پرمن وعن عمل کریں،اورخط لکھ کر 25 جولائی تک عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ۔ خط نہ لکھنے پر آئین اور وقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر کسی کو استثنیٰ چاہئےتوعدالت میں پیش ہو، عدالت نے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے بیان کہ آئین اور قانون کے مطابق خط نہیں لکھا جا سکتا کا بھی نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں این آراو عملدرآمد کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

Tuesday, July 3, 2012

News business: detailed Judgment of PM Gillani difqualification c...

News business: detailed Judgment of PM Gillani difqualification c...: یوسف رضاگیلانی کی ناہلی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردی...

detailed Judgment of PM Gillani difqualification case

یوسف رضاگیلانی کی ناہلی کا تفصیلی فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 19جون2012کواپنے مختصر فیصلے میں وزیر اعظم کو وزارت عظمٰی اور رکن قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیاتھا ۔اس مختصر فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اس کیس کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کردیا ہے ۔99صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین کے اضافی نوٹ بھی شامل ہیں۔اگر آپ تفصیلی فیصلے کا پورا متن پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں