Friday, October 25, 2013

تیری میری پیار کہانی
پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے سیاسی تعلقات کی کہانی ایسی ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا خاصا مشکل ہے۔دونوں جماعتوں کا مجبور سیاسی رومانس ایک بار پھر پروان چڑھتا دکھائی دینے لگاہے ۔
رحمان ملک کراچی آئیں اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دبئی جائیں تو سیاسی پنڈت سمجھ جاتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔اس دفعہ بھی یہ کہانی شروع چکی ہے۔پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے سیاسی رومانس کے اہم کردار ڈاکٹر عشرت العباد دبئی جاچکے ہیں اور رحمان ملک کراچی۔۔۔رحمان ملک نے کراچی ایئرپورٹ پر قدم رکھتے ہی اپنی پرانی سیاسی اتحادی جماعت ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی
اس رسمی دعوت کے بعد گورنر سندھ دبئی پہنچ گئے اور خبریں یہ بھی ہیں کہ ایم کیوایم  کی رابطہ کمیٹی کے اہم ارکان ،خالد مقبول صدیقی،بابر غوری اور  ندیم نصرت لندن سے اڑان بھر کر پاکستان کے سیاسی پکنک پوائنٹ دبئی میں میں جاچکے ہیں ۔یہاں ان کے استقبال کےلیے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پہلے سے موجود ہیں ۔
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اورایم کیوایم کے درمیان دبئی میں آج سندھ حکومت میں شمولیت پربریک تھرو کا امکان ہے ۔ملک کی سیاسی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ اس وقت یہ رومانس بلاوجہ نہیں ہے ۔۔اس کی بڑی وجہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبریں ہیں۔یہ سارا قصہ اس وقت شروع ہوا جب ایم کیوایم نے خورشید شاہ کی تبدیلی کےلیے شیخ رشید کو حمایت کا گرین سگنل دیا۔
ماضی میں جب بھی دونوں جماعتیں اتحادی بنیں تو دونوں کے مفادات  ہی ایک دوسرے کو قریب لائے موجودہ تعلق بھی اسی سیریل کی ایک قسط ہی ہے۔


No comments: