Friday, January 24, 2014

NEW MEDICAL REPORT OF PERVAIZ MUSHARAF


مشرف کی بیماری سنجیدہ ہے


 خصوصی عدالت کے حکم پر تشکیل میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے  اپنی رپورٹ عدالت میں پیش  کردی ہے یہ رپورٹ پہلی میڈیکل سے تھوڑی مختلف ہے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی بائیں جانب کی شریان مکمل بند ہے اور انہیں فوری انجیوگرافی کی ضرورت ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیوں فوری علاج کی ضرورت ہے لیکن پرویز مشرف اپنا علاج پاکستان میں نہیں کروانا چاہتے دوسرے الفاظ میں سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پرویزمشرف نے پاکستان کے ڈاکٹروں پر عدم اعتماد کردیا ہے ان کی میڈیکل رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے۔
گوکہ اسی رپورٹ میں بورڈ نے لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اس بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے اور آرمی اسپتال میں بھی تمام سہولیات موجود ہیں لیکن اس آپریشن کے دوران اگر کوئی بگاڑ پیدا ہوجائے تو اس سے نمٹنےکےلیے جدید آلات اور سولیات شاید نہیں ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا علاج کسی اور جگہ سے ہو۔میڈیکل رپورٹ آپ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو بہتر رائے اور فیصلہ کرسکتے ہیں اگر نہیں ہیں تو کسی ڈاکٹر کی صلاح بھی لے سکتے ہیں۔

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کاعکس


پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کاعکس



پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کاعکس


No comments: