کراچی پولیس کا اپنے دبنگ افسر کو’’خراج تحسین‘‘
کراچی پولیس کے دبنگ افسر طالبان کے شکاری چودھری محمد اسلم خان کی بعد از شہادت پاکستان اور پاکستان سے باہر خوب پذیرائی ہورہی ہے ۔ہرکوئی اس بہادر پولیس افسرکوخراج عقیدت پیش کررہاہے ۔ یہاں تک کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سینیئرجونیئر،گارڈز ملازم سبھی کہتے ہیں کہ چودھری اسلم واقعی ایک چودھری تھا،خداترس تھا کئی خاندانوں کی کفالت کرتاتھا،ایسے میں کراچی پولیس نے انہیں انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آفرین ہے تھانہ پی آئی بی کالونی کراچی کے اس محررپر جس نے چودھری اسلم کی شہادت اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی ایف آئی آر لکھی ہے کہ شہدامیں چودھری اسلم کا نام ہی نہیں ۔اس واقعہ میں جوشہید ہوئے ان میں چودھری اسلم کی جگہ ان کے والد کا نام محمد کرم خان کانام درج کردیا ہے ۔اس ایف آئی آر سے اندازہ لگایاجاسکتاہےکہ چودھری صاحب کے قتل کی تفتیش کا کیا حال ہوگا۔
نوجنوری کو رات سات بج کرپچاس منٹ پر درج کی گئی اس ایف آئی آر کو یقینی طورپراس تھانے کے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او نے بھی نہیں دیکھا اور پڑاہوگا۔ورنہ شاید کسی کی نظرپڑجاتی اور اس بہادر افسرکااس کی ایف آئی آر میں نام ہی درست ہوجاتا۔۔۔
No comments:
Post a Comment