Thursday, August 30, 2012
News business: Arsalan Case SC veridict
News business: Arsalan Case SC veridict: ارسلان افتخاراورملک ریاض کیس کی تحقیقات شعیب سڈل کےسپرد سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی در...
Arsalan Case SC verdict
ارسلان افتخاراورملک ریاض کیس کی تحقیقات شعیب سڈل کےسپرد
سپریم کورٹ آف پاکستان
نے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے
نیب کی تحقیقات کو ختم کرکے کیس کی سابق پولیس آفیسر شعیب کوسونپ دی ہیں ۔شعیب سڈل
کو رپورٹ پیش کرنے کےلیے تیس دن کا وقت دیا گیا ۔شعیب سڈل ایک ایماندار اور قابل
افسر کی شہرت رکھتے ہیں ۔اس سے پہلے وہ نیٹو کنٹینر کیس کی تحقیقات کرچکے ہیں ۔ارسلان
افتخار نے نیب پر ملک ریاض کے دباؤ اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے نیب کی
تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ
سنایاہے
سپریم کورٹ کے کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کےلیے اس لنک پر کلک کریں
Friday, August 3, 2012
News business: SC declared Contempt of Court Law Nul and wide
News business: SC declared Contempt of Court Law Nul and wide: توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کی طرف سے تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے توہین عدالت کے نئے منظور کردہ قانون کو...
SC declared Contempt of Court Law Nul and wide
توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم
سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کی طرف سے تقریبا ایک ماہ پہلے توہین عدالت کے نئے
منظور کردہ قانون کو آئین سے متصادم
قراردیتے ہوئے مکمل کالعدم قراردیاہے ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی اس قانون کیخلاف ستائیس مختلف پٹیشنز
دائر کی گئی تھیں جن کا فیصلہ عدالت نے کچھ دیر پہلے سنایاہے ۔عدالت نے فیصلے میں
کہا ہے کہ نیاقانون عدالت کے اختیارات کم کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے اس لیے اس کو
ختم کیا جانا ضروری ہے ۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملک
میں اس وقت توہین عدالت
کا 2002کاقانون لاگو ہے ۔
حکومت نے سابق
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردیے جانے کے بعد موجودہ وزیر اعظم کو
توہین عدالت سے استثنا دینے کےلیے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم سمیت گورنرز اور سب وزرا کو بھی توہین عدالت سے مستثنیٰ قراردیاتھا۔ اس
کیس کیخلاف درخواستوں کی
سماعت کے بعد آج اس کو ختم کردیا گیا ہے
فیصلے کے تفصیلی متن کے مطالعے کےلیے مندرجہ ذیل لنک کو کلک کریں
http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/Const.P.No.77of2012[ShortOrder2.8.2012].pdf
سماعت کے بعد آج اس کو ختم کردیا گیا ہے
فیصلے کے تفصیلی متن کے مطالعے کےلیے مندرجہ ذیل لنک کو کلک کریں
http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/Const.P.No.77of2012[ShortOrder2.8.2012].pdf
Subscribe to:
Posts (Atom)