Friday, August 3, 2012

SC declared Contempt of Court Law Nul and wide



توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم

سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کی طرف سے تقریبا ایک ماہ پہلے توہین عدالت کے نئے منظور کردہ قانون کو آئین  سے متصادم قراردیتے ہوئے مکمل کالعدم قراردیاہے ۔ کیس کی سماعت  چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی اس قانون کیخلاف ستائیس مختلف پٹیشنز دائر کی گئی تھیں جن کا فیصلہ عدالت نے کچھ دیر پہلے سنایاہے ۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیاقانون عدالت کے اختیارات کم کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے اس لیے اس کو ختم کیا جانا ضروری ہے ۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملک 
میں اس وقت توہین عدالت کا 2002کاقانون لاگو ہے ۔

حکومت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردیے جانے کے بعد موجودہ وزیر اعظم کو توہین عدالت سے استثنا دینے کےلیے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم سمیت گورنرز اور سب وزرا کو بھی توہین عدالت سے مستثنیٰ قراردیاتھا۔ اس کیس کیخلاف درخواستوں کی 
سماعت کے بعد آج اس کو ختم کردیا گیا ہے
فیصلے کے تفصیلی متن کے مطالعے کےلیے مندرجہ ذیل لنک کو کلک کریں
http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/Const.P.No.77of2012[ShortOrder2.8.2012].pdf

No comments: