ارسلان افتخاراورملک ریاض کیس کی تحقیقات شعیب سڈل کےسپرد
سپریم کورٹ آف پاکستان
نے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے
نیب کی تحقیقات کو ختم کرکے کیس کی سابق پولیس آفیسر شعیب کوسونپ دی ہیں ۔شعیب سڈل
کو رپورٹ پیش کرنے کےلیے تیس دن کا وقت دیا گیا ۔شعیب سڈل ایک ایماندار اور قابل
افسر کی شہرت رکھتے ہیں ۔اس سے پہلے وہ نیٹو کنٹینر کیس کی تحقیقات کرچکے ہیں ۔ارسلان
افتخار نے نیب پر ملک ریاض کے دباؤ اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے نیب کی
تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ
سنایاہے
سپریم کورٹ کے کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کےلیے اس لنک پر کلک کریں
No comments:
Post a Comment