میمو کیس کی سماعت کےلیےسپریم کورٹ کا 9رکنی بینچ تشکیل
سپریم کورٹ نے میمو کیس کی سماعت کے لیے نو رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جو کل سے کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کانورکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری، جسٹس میاں شاکراللہ جان، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس طارق پرویز،جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس عظمت سعید پرمشتمل ہوگا
سپریم کورٹ میں میموکی
تحقیقات کرنے والے کمیشن نے 4 ماہ سے زائد عرصہ پر محیط تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ
پچھلے ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت
کےلیے ایک نو رکنی لارجر بینچ بنا دیا ہے جس کی سربراہی خود چیف جسٹس آف
پاکستان جسٹس افتخار چودھری کریں گے ۔میمو کے مرکزی فریق حسین حقانی سپریم کورٹ سے
مہلت لے کر امریکا گئے تھے لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے بنائے گئے میمو کمیشن کے طلب
کرنے پر پاکستان نہیں آئے تھے جبکہ دوسرے فریق منصور اعجاز کمیشن کے سامنے لندن میں پیش ہوتے
کے سامنے لندن میں پیش ہوتے رہے۔
No comments:
Post a Comment