Monday, June 18, 2012

Spkeaker submits his statment in Ruling Case



رولنگ کیس۔۔اسپیکر نے جواب جمع کروادیا
اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکتر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کے نااہلی  کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پراپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے ۔اسپیکر نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کی رولنگ آئین اور قانون کے مطابق ہے عدالت اس کیس کی سماعت نہ کرے۔پانچ صفحات پر مشتمل جوا ب میں اسپیکر کا کہناہے کہ وزیر اعظم کی توہین عدالت کیس میں سزا کا تعلق آئین کے آرٹیکل 63ون جی سے نہیں ہے اور اس طرح وزیر اعظم کی نااہلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

اسپیکر کاکہناہے کہ انہوں نے آئین کی طرف سے دی گئی 30دن کی مدت میں اس ریفرنس کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں انہوں نے اپناآئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے اس لیے عدالت اس کیس کی سماعت نہ کرے۔

اس سے پہلے آج سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت کی تو وزیراعظم کے وکیل اعتزازاحسن نے اپنے دلائل مکمل کیے ان کے آج کے دلائل کا مھور یہی تھا کہ سپریم کورٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار ہی نہیں ہے اس لیے عدالت کو یہ کیس نہیں سننا چاہیئے۔اس کے بعد اٹارنی جنرل کے دلائل جاری تھے کہ سماعت کل (منگل) تک ملتوی کردی گئی۔اس کیس میں اٹارنی جنرل کا مؤقف بھی حکومتی وکلا اور اسپیکر سے مختلف نہیں ہے۔

No comments: