نئےوزیراعظم قمر زمان کائرہ ہوں گے۔۔؟
گیلانی کے گھر جانے کے بعد ابھی بہت سی تہیں اور گرہیں کھلیں گی۔۔ابھی تو نیا وزیر اعظم ہی نہیں آیا صرف نامزدگی پر ہی مخدوم شہاب الدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں زرادی اور ان کی حکومت کی مشکلات اب کبھی کم نہیں ہوں گی بلکہ بڑھتی چلی جائیں گی۔۔گیلانی کو گھر بھیجے جانے کے ٹھیک 24گھنٹے بعد ہی اگلے وزیر عظم کے راستے میں ایفی ڈرین کیس ایک ولن کی صورت میں کھڑاہوگیا ہے ۔ابھی مخدوم صاحب کے کاغذات ہی جمع ہوئے تھے کہ وارنٹ گرفتاری کی بری خبر آگئی گوکہ آصف زرداری نے گیلانی کی بات نہیں مانی اور مخڈوم شہاب کو گیلانی کی خواہش کے برعکس وزیراعظم نامزد کردیا ہے دوسری طرف گجرات کے چودھری اپنی بات منوانے میں کامیاب رہے اور چودھری احمد مختار پھر منہ دیکھتے رہ گئے 2008 میں بھی وہ فرنٹ رنر تھےکہ اچانک یوسف رضا گیلانی کو سامنے لایا گیا۔۔اب ایک بار پھر موقع آیا تو گجرات کے چودھری پرانی دشمنی نکال لائے اور زرداری صاحب کو دو ٹوک کہہ دیا کہ اگر احٕمد مختار ہے تو پھر ہم نہیں ہیں ۔۔صدراس نازک صورت حال میں ق لیگ کے پچاس ووٹ نہیں چھوڑ سکتےتھے اس لیے گیلانی کو ہی ناراض کرنے میں عافیت سمجھی گئی۔۔وزیر اعظم کےلیے آخری وقت میں قمر زمان کائرہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانا حکومتی صفوں کی فرسٹریشن کو ظاہر کررہی ہے ۔کیا حکومت کو واضھ پیغام جاچکا ہے کہ مخدوم شہاب الدین وزیر اعظم کا ووٹ لینے سےپہلے ہی اے این ایف کی جیل میں چلے جائیں گے؟
معاملہ کافی گھمبیر ہو گیا ہے اس وقت پانچ امیدوار وزیراعظم کی دوڑ میں کاغذات جمع کروا چکے ہیں۔۔مخدوم شہاب الدین ،راجہ پرویز اشرف اور اب قمر زمان کائرہ حکومتی امیدوارہیں اور ن لیگ نے مہتاب عباسی اور آٹھ سیٹوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجودجے یو آئی نے ن لیگ کی حمایت سے بچنے کےلیے مولانا فضل الرحمان کو امیدوار بنا دیا ہے چند ہفتوں کی وزارت عظمیٰ کس کو ملتی ہے اس میں اب زیادہ چانسز قمرزمان کائرہ کےبن گئے ہیں ۔۔۔اور امید ہے کہ قمر زمان کائرہ ہی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment