بھٹی سےمٹی تک
ہمارا مذہب ہماری پہچان ہے لیکن اسی مذہب کا استعمال ہمیں شرمندگی کے پسینوں میں نہلائے جارہا ہے ،کہانیاں بہت ساری ہیں لیکن اصل کہانی یہ ہے کوٹ رادھا کشن میں سجاد اور شمع بی بی کوجلانے کاانسانیت سوزسانحہ بھی ایسے دوسرے واقعات کی طرح صرف کہانی بن کر رہ جائے گا جسے شائد انسانی اور اقلیتی حقوق پر دکان چلانے والی انجمنیں اپنے ریکارڈ میں ریفرنس یا زیادہ زیادہ سالانہ رپورٹ لکھنے کےلیے استعمال کریں گی۔میں کسی مبالغے سے کام نہیں لے ریا