دل پھینک اوباما
کہتے ہیں بڑے بڑے دیسوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں۔۔لیکن
اگربڑے بڑے دیسوں کے بڑے بڑے لوگ ایسی چھوٹی حرکتوں پر اترآئیں تو
کہانیاں بنتی ہیں۔۔۔
جی ہاں یہ ذکر ہے سب سے طاقتور صدر باراک اوباما کا جو آج کل کچھ دل
پھینک سے ہوگئے ہیں۔۔ اوباما نیلسن منڈیلا کی میموریل سروس میں ڈنمارک کی وزیرا
عظم ہیلی میں اس قدر کھوئے کہ نہ موقع یاد رہا بلکہ یہ بھی بھول گئے ان کی
بیوی مشعل ان حرکتوں کو نہ صرف نوٹ کررہی ہیں بلکہ شدید شرمندگی اور کرب میں
بھی نظر آرہی ہیں۔۔
مسٹر اوباما اتنے دل پھینک نکلے کہ انہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ
وہ ایک جنازے میں شریک ہیں۔برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی مسٹر اوباما کے
ساتھ خوب موڈ میں نظر آئے
ڈنمارک کی اس خوبصورت وزیر اعظم میں اوباما کی
دلچسپی کو پوری دنیا میں نوٹ کیاگیا۔۔اور جب وہ نظروں سے اوجھل ہوئیں تو اوباما کوبیوی
کا خیال بھی آگیا۔۔پھرکیا تھا لگے اوباما صاحب اپنی صفائیاں پیش کرنے لیکن مشعل کے
دل پر چھریاں چل چکی تھیں۔۔ اوباما نے مشعل کا ہاتھ چوم کر ان کو منانے کی کوشش کی
لیکن ان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔۔
سپر پاور صدر کی یہ پہلی حرکت نہیں ہے مسٹر
اوباماشاید اتنے دل پھینک ہیں کہ یہاں کوئی حسینہ نظر آتی ہے فورا لٹو ہوجاتے
ہیں۔۔۔موصوف تھائی لینڈ کے دورے پر گئے تو تھائی وزیر اعظم کی زلفوں کے اسیر ہوگئے
۔۔اتنی حسرت سے ینگ لک کو دیکھا کہ یوں لگتا تھا کہ امریکی تخت کو ٹھوکر مارکر
تھائی لینڈ کے ہی ہوکر رہ جائیں گے
کہیں ان کو حسرت بھری نظروں سے دیکھا تو کبھی
ان کے ساتھ جام چھلکایا
ایک تصویر میں
ہیلری کلنٹن بھی اوباما اور ینگ لک کے ساتھ ہیں۔۔انہوں نے اس حرکت کو یقینا
درگزرکردیا ہوگا کہ ان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔۔ وہ ایک سابق
امریکا صدر کی کی بیوی ہیں۔۔لیکن ان کو اس وقت مونیکا لیونسکی کی یاد
ضرورآگئی ہوگی۔۔۔
No comments:
Post a Comment