Sunday, December 15, 2013

Flirty Obama



دل پھینک اوباما

      کہتے ہیں بڑے بڑے دیسوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں۔۔لیکن اگربڑے بڑے دیسوں کے بڑے بڑے لوگ ایسی چھوٹی حرکتوں پر اترآئیں تو کہانیاں بنتی ہیں۔۔۔

جی ہاں یہ ذکر ہے سب سے طاقتور صدر باراک اوباما کا جو آج کل کچھ دل پھینک سے ہوگئے ہیں۔۔ اوباما نیلسن منڈیلا کی میموریل سروس میں ڈنمارک کی وزیرا عظم ہیلی میں اس قدر کھوئے کہ نہ موقع یاد رہا بلکہ یہ بھی بھول گئے ان کی بیوی مشعل ان حرکتوں  کو نہ صرف نوٹ کررہی ہیں بلکہ شدید شرمندگی اور کرب میں 
بھی نظر آرہی ہیں۔۔


مسٹر اوباما اتنے دل پھینک نکلے کہ انہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہیں۔برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی مسٹر اوباما کے ساتھ خوب موڈ میں نظر آئے

ڈنمارک کی اس خوبصورت وزیر اعظم میں  اوباما کی دلچسپی کو پوری دنیا میں نوٹ کیاگیا۔۔اور جب وہ نظروں سے اوجھل ہوئیں تو اوباما کوبیوی کا خیال بھی آگیا۔۔پھرکیا تھا لگے اوباما صاحب اپنی صفائیاں پیش کرنے لیکن مشعل کے دل پر چھریاں چل چکی تھیں۔۔ اوباما نے مشعل کا ہاتھ چوم کر ان کو منانے کی کوشش کی لیکن ان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔۔

 سپر پاور صدر کی یہ پہلی حرکت نہیں ہے مسٹر اوباماشاید اتنے دل پھینک ہیں کہ یہاں کوئی حسینہ نظر آتی ہے فورا لٹو ہوجاتے ہیں۔۔۔موصوف تھائی لینڈ کے دورے پر گئے تو تھائی وزیر اعظم کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ۔۔اتنی حسرت سے ینگ لک کو دیکھا کہ یوں لگتا تھا کہ امریکی تخت کو ٹھوکر مارکر تھائی لینڈ کے ہی ہوکر رہ جائیں گے

کہیں ان کو حسرت بھری نظروں سے دیکھا تو کبھی ان کے ساتھ جام چھلکایا


ایک تصویر میں ہیلری کلنٹن بھی اوباما اور ینگ لک کے ساتھ ہیں۔۔انہوں نے اس حرکت کو یقینا درگزرکردیا ہوگا کہ ان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔۔ وہ ایک سابق  امریکا صدر کی کی بیوی ہیں۔۔لیکن ان کو اس وقت مونیکا لیونسکی کی یاد 
ضرورآگئی ہوگی۔۔۔



Sunday, December 8, 2013

CH NISAR Letter To Political Parties



چودھری نثارکاپارلیمانی  جماعتوں کوخط

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے چیئرمین نادرا کوہٹائے جانے پر میڈیا میں جاری بحث اور اس کوووٹوں کی  انگوٹھوں سے تصدیق کرانےمیں حکومتی رکاوٹ کے تاثر کوختم کرنے کےلیےپارلیمانی پارٹیوں کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نےبہت سے سوال اٹھائے ہیں اور نگران حکومت کواس سارے معاملے کاذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔انہوں نے اس خط میں لکھاہے کہ نادرا کسی ایک آدمی کانام نہیں بلکہ ایک اداہ ہے جسے کچھ لوگ ایک شخص(طارق ملک) کی محبت میں سیاسی سرکس کا حصہ بنارہے ہیں۔انہوں نے تمام پارٹیوں کو اس مسئلے کے حل کےلیے حکومتی خدمات پیش کی ہیں یہ خط آپ کے مطالعے کےلیے یہاں دیاجارہے ہے 





Tuesday, December 3, 2013

Best Pictures of 2013 By Reuters

سال2013کی بہترین تصاویر

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزنے سال2013کی بہترین تصاویر جاری کی ہیں۔ان تصاویر میں کم وبیش پوری دنیا کے ممالک کی اچھوتی تصاویر موجود ہیںیہ تصاویر آپ کی دلچپسی کا باعث بھی ہوسکتی ہیں میں نے برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع شدہ ان تصاویر کالنک یہاں دیا ہے جس کو کلک کرنے پر آپ بھی اچھوتی تصاویر دیکھ سکتے ہیں