پاک فوج کی طرف سےمنورحسن کی مذمت
کون شہید ہے اور کون ہلاک اس بات کا تعین خود اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کرچھوڑا ہے کہ ہر وہ نفس جو اللہ کی راہ میں کام آیا وہ شہید کہلانے کا حقدار ہے یہاں تک کہ علماء اور صاحب علم لوگوں نے ایسے شخص کو بھی شہید کا درجہ دیاہے جو پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوجائے یا دیوار گرنے سے جاں بحق ہوجائے لیکن پاکستان ایسا ملک ہے یہاں ہر کوئی اس ٹوہ میں رہتاہے کہ تضاد کیسے پیدا کیاجائے محاذ آرائی کوکیسے ہوا دی جائے؟جماعت اسلامی کے مولوی منورحسن نے حکیم اللہ کو شہید قراردیاتو ملک میں ایک طوفان کھڑاہوا یوں ایک نان ایشو اتنا بڑا ایشو بن کرسامنے آگیا کہ پاک فوج کو منورحسن کے بیان پر مذمتی بیان جاری کرناپڑا۔اسی نوع کا بیان مولانافضل الرحمان کابھی تھا بلکہ خود ان کا فرمانا تھا کہ وہ اس معاملے میں ایک قدم آگے جائیں گے اور ہر اس کتے کوبھی شہید کہیں گے جو امریکی ڈرون میں ماراجائے لیکن پاک فوج نے صرف مولانا منورحسن کے بیان کی مذمت کی ہےاس مذمت کو بدلے ہوئے حالات اور اسٹیبلشمنٹ کی نئی ضرورتوں کے تناظر میں دیکھا اور پرکھا جاسکتا ہے۔پاک فوج کی طرف سے جاری پریس ریلیزذیل میں پڑھی جاسکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment