Sunday, April 14, 2013

SHAHID KHAN AFRIDI,S NEW SHORT...?



شاہد خان آفریدی کانیا چھکا۔۔۔۔؟

کرکٹ میں چوکے چھکے مارنے اور مخالفوں کی وکٹیں اڑانے والے والے شاہد 
خان آفریدی نے کیا ایک نیا شارٹ کھیل دیا ہے ۔۔



اپنے حلقہ احباب میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی کرکٹ میں گلیمر 
کا دوسرا نام سمجھے جاتے ہیں ۔۔

شاہد آفریدی کریز پر آتے ہیں تو ہر طرف سے بوم بوم کی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔۔

گراؤنڈ میں نئے نئے کارنامے کرنے والے شاہد خان آفریدی پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہے بغیر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا 
اعلان کیا۔۔۔۔

شاہد آفریدی کا بلا کافی عرصے سے خاموش ہے جنوبی افریقا کےخلاف  حالیہ سیریز میں بطور گیند باز شامل کیے گئے لیکن پوری سیریز میں ایک بھی وکٹ نہ نکال سکے ۔۔چیمئنز ٹرافی سرپر ہے اور وہ تو دوہزار پندرہ کا میگا ایونٹ کھیلنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں ۔۔۔

آج ہی سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ نے انہیں خط لکھا ہے کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں لیکن شاہد آفریدی اعجاز بٹ کی بات مانیں یہ کچھ ناممکن ہے۔۔شاید اسی لیے انہوں نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں آگئے۔۔

ویسے تو اپنے کیئریر میں شاہد خان آفریدی کئی بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔۔لیکن جلد ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا

 کچھ ایسا ہی معاملہ سیاست میں بھی ہوا انہوں نے ملاقات کی تو ساتھ ہی خبریں عام ہوگئیں کہ لالہ جی نے ن لیگ جوائن کرلی ہے لیکن  جذباتی خان نے بعد میں سوچا کہ یہ اعلان ان کے گلے پڑنے والا ہے ۔۔اس لیے جلدی ہی انہوں نے اس اعلان کی تردیدی کی کہ وہ جو میاں صاحب کے بھائی عباس شریف جو پانچ ماہ پہلے انتقال کرگئے تھے ان کی تعزیت کرنے گئے تھے۔۔۔پانچ ماہ بعد تعزیت ؟؟لیکن آفریدی ایک مصروف کرکٹر ہیں انہیں یقینی طور پر وقت نہیں ملا ہوگا تعزیت کا اس لیے اب رائیونڈ آنا ہواہوگا۔۔۔

انہوں نے اپنی ریٹارمنٹ کی طرح یہ فیصلہ بھی واپس لےلیا ہے ۔ویسے تو اندر کے لوگ کہتے ہیں کہ اعلان توانہوں نے ہی کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اگر وہ یہاں سیاست کریں گے تو ٹیم میں کون کرے گا اسلیے الٹے پاؤں چلے آئے ۔۔خٰر ہم تو یہی کہیں گے کہ لالہ جی سیاست نہیں کرکٹ کھیلیں۔۔۔



No comments: