Wednesday, April 16, 2014

TTP ENDED CEASE FIRE



طالبان نے جنگ بندی ختم کردی


کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوامہنے سے جاری جنگ بندی میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیاہے ۔طالبان ترجمان کی طرف سے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز میڈیا کوجوری کی گئی جس میں جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔آپ یہ پریس ریلیز نیچے پڑھ سکتے ہیں جو پوری کی پوری یہاں دی جارہی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم                      
تحریک طالبان پاکستان نےحکومت کیساتھ نہایت اخلاص اور پوری سنجید گی کیساتھ مذاکرات کاآغازکیا ، مذاکرات  کےتمام مراحل میں لچکدار رویہ اپنایا، اورایسےتمام ضروری اقدامات اٹھائے جو ایک کامیاب مذاکرت کےلیے نہایت مضبوط بنیاد فراہم کرسکتے تھے۔
حکومت کی طرف سے یک طرفہ جنگ بندی کےمطالبے پر اختلاف رائے کے باوجود تمام حلقوں کو اس کےلیے آمادہ کیا اوراسلام اور ملک کے مفاد میں قوم کوایک ماہ کی جنگ بندی کاتحفہ دیا  تاہم حکومت کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان کے ابتدائی ، مناسب اور جائز مطالبات پر اب تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔
پیس زون ، غیرعسکری قیدیوں کی رہائی اورطالبان مخالف کارروائیاں روکنے کے مطالبات تعلقات میں  فروغ اور اعتماد کی بحالی کے لیے معقول اور ٹھوس تجاویز تھیں ،تاہم حکومت کی طرف سے ان پر کسی قسم کے غور کی زحمت نہیں کی گئی ۔
 تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے چالیس روزہ جنگ بندی کے تحفے کا جوجواب حکومت کی طرف سے دیاگیا اس کی مختصر صورت حال میڈیا کو پیش کرنا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ پاکستان کے باشعور مسلمانوں پر یہ واضح ہوجائے کہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت نہ ہونے کاذمہ دار کون ہے ۔۔۔؟ اور قوم یہ بھی جان لے کہ طالبان کی صفوں میں یکسوئی کافقدان ہے یا حکومتی کیمپ میں فیصلوں کا اختیار کہیں اور ہے ۔۔۔؟
 حکومت کی طرف سے خاموشی کیساتھ روٹ آؤٹ کے نام سے جاری آپریشن کی کچھ تفصیل جو مذاکراتی عمل کے دوران حکومتی رویے کی غیر سنجید گی کو اچھی طرح واضح کرتی ہے ۔ درج ذیل ہے:
۱۔ چالیس روزہ جنگ بندی  کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے نام پر گرفتار پچاس سے زائد ساتھیوں کو شہید کرکے پھینکا گیا ۔
۲۔ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق کے الزام میں دوسو سے زیادہ بے گناہ لوگ ملک کے مختلف علاقوں میں گرفتار کیے گیے  ۔
۳۔ملک کے طول و عرض میں سو سے زیادہ چھاپے مارے گئے ۔
۴۔ مختلف علاقوں میں پچیس سے زیادہ سرچ آپریشن کئے گئے۔
۵ ۔ ملک بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں پر(سوچے سمجھے منصوبے کے تحت) وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری کیا گیا۔
تحریک طالبان پاکستان نے مذاکرات کی آڑ میں روٹ آؤٹ کے نام سے جاری آپریشن میں بھاری نقصان پرمکمل تحمل اور برداشت کامظاہرہ کیا جبکہ ساتھیوں کے اشتعال کو مکمل قابو میں رکھا اور اس پوری صورت حال سے مذاکراتی کمیٹی کو وقتا فوقتا مطلع کیا اور ان پر واضح کیا کہ یہ مذاکراتی عمل کے لیے سخت نقصان دہ  ہے لیکن پیس زون اور غیرعسکری قیدیوں پر پیش رفت تو درکنار  طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں کو بھی روکنے میں حکو مت نےلمحہ بھر کا توقف گوارانہیں کیا ۔۔۔
سیزفائر میں توسیع کی مدت کوگذرے ہوئے چھے دن گزرنے کےباوجود حکومتی ایوانوں میں مذاکرات کے حوالے سے پراسرار خاموشی طاری ہے اور مجموعی صورت حال یہ واضح کررہی ہے کہ طاقت کے اصل محور متحرک ہوچکے ہیں اور وہ اپنی مرضی کے فیصلے قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
لہذا تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری نے مکمل اتفاق سے جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تاہم مذاکراتی عمل کو پورے اخلاص اور سنجید گی کے ساتھ جاری رکھا جائے گااور حکومت کی طرف سے واضح پیش رفت سامنے آنے کی صورت میں تحریک طالبان پاکستان کوئی سنجیدہ قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائے گی ۔۔۔
شا ہداللہ شاہد
مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان

۱۶؍۰۴؍۲۰۱۴

Saturday, April 12, 2014

GALLUP PAKISTAN PUBLIC PULSE 2014


حکومت اوراداروں کی کارکردگی کاسروے
مختلف ایشوزپر عوامی رائے جانچنے کے ادارے گیلپ پاکستان نے وفاقی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر عوامی سروے کےنتائج جاری کیے ہیں اس سروے کے مطابق نوازحکومت کی کارکردگی زرداری حکومت سے بہترہےگیلپ کی طرف سے جاری کیے گئے سروے کےمختلف چارٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت کی کارکردگی کی جھلک عوام کی نظر میں گیلپ پاکستان کی زبانی


چاروں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی 
ریاستی اداروں کی کارکردگی عوام کی نظر میں

پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں بارے عوامی سوچ

Monday, March 31, 2014

CHARGES AGAINST PERVAIZ MUSHARRAF



CHARGES AGAINST PERVAIZ MUSHARRAF 


         Finally Former Army Chief Gen (R) Pervaiz Musharraf appear before special Court.The Special Court framed charges against him in high treason case. Prevaiz Musharraf indicted under 5 charges including subversion of the constitution of Pakistan. you can read all complete charge sheet under.





Friday, February 21, 2014

MUSHARAF PLEA REJECTED, DETAILED VERDICT

MUSHARAF WILL BE TRY IN SPECIAL COURT
NOT UNDER ARMY ACT

           The Special Court formed to trial former Army Chief and President Gen (R) Pervaiz Musharraf stated on Friday that high treason trial of Pervaiz Musharraf dose not fall under Army Act 1977 and former dictator will be tried under Article 6 of the Constitution of Pakistan in Special Court. 

           The Special court announced the verdict that was reserved a week ago. The court decided that the said Army Act dose not even exist after presidential ordinance in 1979. Special Court issued 16 pages detailed verdict defining the reasons of dismissing pervaiz musarraf s plea to try him under Army Act 1977. you can read the last 3 pages of verdict that defines the rejection of Pervaiz Musharraf s application. Pervaiz  Musharaf will be indicted on 11th of March 2014.









Friday, February 7, 2014

Pervaiz Musharaf Gained More Time

Pervaiz Musharaf Gained More Time 


The special court formed to trial former Army Chief and President Pervaiz Musharraf on charges of high treason summoned Pervaiz Musharraf to appear before special court on Feb 18the 2014.Earlier he (musharraf) was summoned to appear before court for today Feb 7the. Pervaiz Musharraf s defense counsel Mr Anwar Mansoor assures court that his client will appear before court at next hearing. Special court also summoned pervaiz musharraf s guarantor Mr Rashid Qureshi on 18th Feb 2014.
 Detailed Judgment is as under 









Thursday, February 6, 2014

FIRST SESSION OF TALKS BETWEEN TALIBAN AND GOVT COMMITTEE



حکومت اور طالبان کمیٹی کا پہلا اجلاس

طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اور باضابطہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگیا اجلاس کے اختتام پر ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں جانب سے کیا کیا مطالبات پیش کیے گئے حکومتی ارکان کی طرف سے چار جبکہ طالبان کی طرف سے تین مطالبات پیش کیے گئے جبکہ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیئے جس سے امن عمل کونقصان 
پہنچے پریس ریلیز آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں



Sunday, February 2, 2014

INDIAN YOUTH SLAPPED CM HARYANA



بھارتی نوجوان کااپنےوزیراعلیٰ کوتھپڑ

بھارتی پنجاب کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ کو بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے ریلی کے دوران تھپڑ رسید کردیا ۔ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ بپندرسنگھ ہودا پانی پت میں اپنی کار کاسن رووف کھولے ریلی کےدوران کارکنوں کے نعروں کا ۔جواب دے رہے تھےکہ ایک نوجوان کمل مکھی نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ویڈیو دیکھنےکےلیے نیچے کلک کریں