فوجی عدالتیں
پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب سویلین کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کے لیے فوج میں
رائج عدالتی نظام کواپنایا جارہا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے پہلے بھی جب فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا تو ملک میں
میاں نوازشریف کی حکومت تھی جب میاں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت کے دوران 1998میں
فوجی عدالتیں کراچی میں قائم کی گئی تھیں۔
مسلح افواج میں فوجیوں کی عدالتیں جیگ برانچ کے تحت موجود ہیں اور تینوں
مسلح افواج سے منسلک افراداور افسروں کے مقدمات کا فیصلہ کرتی ہیں ۔یہی عدالتیں
آرمی جوانوں کے خلاف مقدمات قائم بھی کرتی ہیں