اورکتنی دیر میاں صاحب؟
سانحہ ماڈل ٹاون کا ایک ضمنی کردار بری شہرت
سمیٹ کروقتی طور پر اپنے انجام کو پہنچ گیا یہ الگ بات کہ ہمارا عدالتی نظام
مجرموں کے لیے رحمت اور مظلوم کےلیے ایک ایسا شکنجہ ہے جس میں وہ انصاف کی خاطر
خود جاکر پھنستا ہے اور دھنستا ہی چلا جاتا ہے یہ سسٹم اسے اتنا تھکا دیتا ہے کہ
وہ انصاف سے توبہ کرکے خود ہی مجرم کی رہائی کی دعا مانگنے لگتا ہے۔اسی نظام سے
فائدہ اٹھا کر گلو بٹ نامی ڈرامے باز اور پولیس ٹاوٹ گرد بیٹھنے پر جیل سے باہر
آجائے گا۔