ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خطوط
ایم کیوایم کے قائد نے گزری رات کراچی میں اپنے کارکنوں کی ماورائے عدالت گرفتاریوں اور کراچی آپریشن میں اپنی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف اقدامات پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے دو طرح کے خطوط لکھے پہلے انہوں نے ایک خط اخباری مدیران کو لکھا جس میں انہوں نے بتایاکہ وہ تمام اہل بست وکشاد سے مایوس ہوکر اب اپنے تحفظات پاکستانی افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو پہنچارہے ہیں اس خط میں انہوں نے کیا لکھا آپ بھی پڑھ سکتے ہیں
![]() |
الطاف حسین کاایڈیٹرزکوخط کاعکس |
اس خط کے بعد میڈیا پر ایم کیوایم کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ الطاف حسین نے آرمی چیف کو خط ابھی نہیں لکھا بلکہ انہوں نے کورکمانڈر کراچی جناب سجاد غنی سے ٹیلی فون پر بات کرکے انہیں تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔یہ بات ابھی پرانی نہیں ہوئی تھی کہ ایم کیوایم کی طرف سے میڈیا کواطلاع دی گئی کہ ان کے ایک کارکن حیدربیگ کو رینجرزنے حراست میں لےلیا ہے اس پر جناب الطاف حسین شدید غصے میں آئے اور انہوں نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے کوئی آٹھ گھنٹے بعد کورکمانڈر کراچی جناب سجاد غنی کو تفصیلی خط لکھ کر رینجرز کے رویے کی خوب شکایات کیں یہ خط بھی آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں
![]() |
الطاف حسین کے کورکمانڈر کراچی کو خط کاعکس |
No comments:
Post a Comment