نئے وزیراعظم
کےلیے پرانا حکم
سپریم کورٹ آف
پاکستان نے نئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی حکم دیاہے کہ وہ این آرو کیس کے
فیصلے کی روشنی میں سوئس حکومت کوفوری
بغیر کسی سمری کے خط لکھیں اور اس سسلے میں 25جولائی تک جواب دیں۔
این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے5رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا جواب مسترد اور
اٹارنی جنرل کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہمارے لئے مشکل ہے کہ حکومتی
جواب کو تسلیم کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ موجودہ وزیراعظم بھی اسی طرح عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں جیسا کہ
پہلا وزیراعظم تھا، کیونکہ عدالت نے حکم دیا تھا وزیراعظم وزارت قانون کی رائےکےبغیرخط
لکھیں، اس لئےنئےوزیراعظم ہدایات پرمن وعن عمل کریں،اورخط لکھ کر 25 جولائی تک عملدرآمد
کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ۔ خط نہ لکھنے پر آئین اور وقانون کے مطابق کارروائی
کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر کسی کو استثنیٰ چاہئےتوعدالت میں پیش
ہو، عدالت نے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے بیان کہ آئین اور قانون کے مطابق
خط نہیں لکھا جا سکتا کا بھی نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں این آراو عملدرآمد کیس
کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
No comments:
Post a Comment